کراچی(نمائندہ رنگ نو )الخدمت کراچی کی جانب جراثیم اور امراض سے پاک صحت مند
معاشرے کے قیام کیلئے” اسپرے مہم “جاری ہے ۔
الخدمت کے رضاکارو ں نے ڈینگی ،ملیریا اور کورونا کی وباکے پیش نظر جراثیم کش ادویہ کا اسپرے کیا ۔اسپرے سمن آباد ،انچولی ،گلبرگ اور اسکیم 33سمیت دیگر علاقوں میں کیا گیا ۔ جہاں جا بجا کچرے اورگندگی کے باعث مچھر اور مکھیوں کی افزائش ہو رہی تھی اور علاقہ مکین سخت پریشان تھے ۔علاقہ مکینوں نے الخدمت کی امراض سے پاک اورصاف ماحول کے قیام کیلئے جاری کاوشوں کو سراہا ہے۔
دریں اثنا ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت کورونا کی پہلی لہر کے آغاز سے ہی شہر میں اسپرے مہم جاری رکھے ہوئے ہے ۔موسم سرما میں امراض بڑھ رہے ہیں ۔اس کیلئے ہمیں اپنے ارد کرد کا ماحول صاف ستھرا رکھنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ جراثیم سے پاک ماحول کی دستیابی ناگز یر ہے۔ الخدمت شہر میں اسپرے کا عمل جاری رکھے گی ۔