
کراچی ( نمائندہ رنگ نو )الخدمت کراچی نے دی
ریکوروٹرزکی جانب منعقدہ” تیسری پاکستان سورسنگ سمٹ2021 “میں خصوصی شرکت کی ۔
کانفرنس کراچی اسکولز آف بزنس لیڈر شپ میں منعقد ہوئی۔کانفرنس میں کارپوریٹ سیکٹراور آرگنائزیشنل ایچ آر ہیڈز ،الخدمت کے ڈائریکٹر مواخات یوسف محی الدین ،سرفراز شیخ اورفریداحمد نے ٹیم کے ساتھ شرکت کی ۔
کانفرنس کا مقصدکوڈ 19-کے دوران اداروں میں آنے والے مسائل ،ڈاؤن سائزنگ ،گھر پر کام ،لوگوں کو صحت افزءماحول کی فراہمی ،کورونا وائرس سے بچاو ¿ ، کوڈ 19-کے دوران اختیار کی گئی تدابیر سے متعلق گفتگو اور آگہی حاصل کرنا تھا ۔کانفرنس میں” ڈیجیٹلائزیشن “پر بھی گروپ ڈسکشن کی گئی ۔
اس موقع سمٹ میں خصوصی بریفنگ دیتے ہوئے یوسف محی الدین نے کہا کہ الخدمت زندگی کے 7شعبہ جات میں کام کر ر ہی ہے اور اس کا شمار ملک کی صف اول کی این جی او زمیں ہوتا ہے ۔الخدمت صاف پانی ،صحت ،تعلیم ،مواخات ،کفالت یتامی ٰ،سماجی خدمات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبہ جات میں کام کر رہی ہے ۔الخدمت نے کوڈ 19-میں کی پہلی لہر کے دوران شہر کراچی میں بے مثال کام کیے۔طوفانی بارشوں کے متاثرین کی بھرپور مدد کی ۔اس کے ہزاروں رضاکار ہرمشکل حالات سے نمٹنے کیلئے تیار رہتے ہیں ۔
الخدمت نے بارش کے متاثرین کو تباہ حال مکانات کی بحالی کیلئے بھی ان کی مالی مدد کی ۔شہر میں 43واٹر فلٹریشن پلانٹ شہر یوں کوعالمی معیار کا صاف پانی فراہم کرنے میں مصروف ہیں ۔ضرورت مند بے روزگاروں کو چھوٹے کاروبار کیلئے50ہزار روپے کے بلاسود قرضے فراہم کیے جاتے ہیں ۔اب تک سیکڑوں افراد اس پروگرام سے استفادہ کرکے باعزت روزگار کمار ہے ہیں ۔شہر میں ملک کی سب سے بڑی میت بس سروس الخدمت کی ہے ۔اسپتال ،کلینکس ،ڈائیگنوسٹک سینٹرز شہریوں کو صحت کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں ۔ناظم آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ”کورونا وائرلوجی لیب“ قائم کی ہے، جہاں کورونا ٹیسٹ ارزاں نرخوں پر صرف 3ہزار میں کیا جا رہا ہے ۔آکسیجن سلنڈرز اور پلز آکسومیٹرز کی مفت فراہمی کا سلسلہ شروع کیا جواب بھی جاری ہے ۔
یوسف محی الدین نے کہا کہ الخدمت یتیم بچوں کی ان کے گھروں پر 4ہزار ماہانہ اور سالانہ 48ہزار روپے سے کفالت کر ر ہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت کی شعبہ تعلیم کیلئے بھی گراں قدر خدمات ہیں ۔شہر بھر میں 72مدارس اور 5اقراءاسکولز نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ الخدمت کو نیکی کے تمام کاموں میں لوگوں کا تعاون درکار رہتا ہے ۔تاہم لوگ الخدمت پر اعتماد کرتے ہیں ۔یوسف محی الدین نے ”دی ریکوروٹرز“ کو سمٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کی ۔




































