الخدمت کے تحت آغوش ہوم کراچی کے بچوں کیلئے دعوت افطار کا اہتمام

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )الخدمت کراچی کے تحت گلشن معمار میں قائم اقامتی

ادارے ” آغوش ہوم “ کے رجسٹرڈ یتیم بچوں کیلئے الخدمت ہیڈ آفس میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا ،جبکہ ان بچوں کو عید الفطر کی خوشیوں میں شریک کرنے کیلئے الخدمت کی جانب سے نقد رقوم اور عیدی اور تحائف بھی دیئے گئے ۔

تقریب کی صدارت چیف ایگزیکٹو الخدمت نوید علی بیگ نے کی۔دعوت افطار سے ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی اورسینئر منیجر ریسور س موبلائزیشن عنایت اللہ اسماعیل نے بھی خطاب کیا، جبکہ ،ڈائریکٹر الخدمت آرفن کیئر پروگرام فاروق کملانی ،ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز قاضی سید صدرالدین ،ڈاکٹر اقبال میاںو دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔افطار کے موقع پر روزہ دار بچوں کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی ۔بچوں اور ان کی ماؤں کا کہنا تھا کہ الخدمت ان کے سر پر سائبان کی طرح ہے ۔الخدمت نے ہمیں عید کی خوشیوں میں شریک کیا ہے اورہم اس عید کو بھرپور انداز میں منائیں گے ۔دعوت افطار کے موقع پر بچوں اور ان کی ماؤں سے خطاب میں نوید علی بیگ نے کہا کہ انسان اللہ کی سب سے افضل مخلوق ہے ۔آج کے بچے مستقبل کے معمار ہیں ۔مائیں اپنے بچوں کو دین کی تعلیم دیں تاکہ جب یہ بڑے ہوں تو اس کو سمجھ سکیں اور اقامت دین کیلئے کام کر سکیں ۔انہوں نے ماؤں سے کہا کہ ایک بچے کیلئے باپ کے سایہ سے محرومی ایک بڑا نقصان ہوتا ہے اور آپ اس نقصان کا بہترین بدل ہیں ۔الخدمت اپنی کام کر رہی ہے ۔آپ ان کی بہترین تربیت کو اپنا شعار بنائیں ۔

انہوں نے بچوں سے کہا اپنی توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں ،علم حاصل کریں کیونکہ آپ ملک وقوم کا مستقل ہیں۔ نویدعلی بیگ کا کہنا تھا کہ الخدمت ملک بھر میں کفالت یتامیٰ پروگرام کے ذریعے 14ہزارسے زائد بچوں کی کفالت کررہی ہے ،جبکہ صرف کراچی میں الخدمت ایک ہزار 174بچوں کی کفالت کر رہی ہے ۔

الخدمت ان بچوں کی 4 ہزار روپے ماہانہ اور 48ہزار روپے سالانہ سے کفالت کر رہی ہے،جس سے ان بچوں کے تعلیمی ودیگر ضروری اخراجات پورے ہوتے ہیں،جبکہ ان بچوں کیلئے سارا سال مختلف تفریحی،تعلیمی اورتربیتی تقریبات کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے ،تاکہ ان بچوں کی صلاحیتیں کوپروان چڑھایاجا سکے اور یہ بچے ملک کا روشن مستقبل بن سکیں ۔اہل خیر کو چاہیے کہ وہ اس سلسلے میں الخدمت کے ساتھ تعاون کریں ۔

راشد قریشی نے کہا کہ رمضان رحمت اور مغفرت کا مہینہ ہے ۔اس ماہ میں زیادہ سے زیادہ اللہ سے رجوع کیا جائے اور مغفرت اور جہنم سے نجات طلب کی جائے ۔اس ماہ میں کوئی لمحہ ایسا نہیں جو قبولیت سے خالی ہو ۔انہوں نے اختتامی دعابھی کروائی ۔عنایت اللہ اسماعیل نے کہا کہ الخدمت کے زیر کفالت یتیم بچے سارا سال ہم سے جڑے رہتے ہیں ۔الخدمت کی خواہش تھی کی مقدس ماہ میں ان کے ساتھ افطار کا اہتمام کرے ۔

دعوت افطار میں شریک بچے وہ یتیم بچے ہیں جو الخدمت کے گلشن معمار میں تعمیر ہونے والے آغوش ہوم میں داخل ہوں گے اوریہ آغوش ہوم کیلئے پہلی بار رجسٹرڈ ہوئے ہیں ۔

الخدمت ان بچوں کیلئے اپنے ڈونر ز کے تعاون سے ان کی تعلیم ،خوراک ،لباس ،تفریح ،علاج معالجہ کا انتظام کرے گی ۔تقریب کے اختتام پربچوں میںعیدالفطر کی شاپنگ کیلئے نقد رقم ،عیدی اور تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے امریکا کو 5-1 سے ہرا دیا

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک )ملائیشیا کے شہرمیں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنی

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

بچوں کا عالمی دن اور فلسطین کی ادھوری مسکراہٹ ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

بچے! معصوم بچے! جیسے قدرت کے باغ میں کھلتی ہوئی خوشبو سے معطر کلیاں۔۔۔ نرم و نازک، رنگوں میں ڈوبی ہوئی ننھی ننھی تتلیاں، جنہیں دیکھتے ہی

... مزید پڑھیے

میری آخری دعا (میمونہ انصاری )

میمونہ انصاری 

قسط نمبر 4

وقت: صبح کے 10 بجے، اتوار کا دن۔

... مزید پڑھیے

عالمی یوم مرد ۔۔۔ (صبااحمد/ کراچی)

صبا احمد

سن1999میں ٹرینڈاڈاینڈٹوباگو  کے تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر جیروم ٹیلکنگھ نے اپنےوالد کی سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مردوں کا عالمی

... مزید پڑھیے