
کراچی ( ویب ڈیسک )تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے جنوبی بنجاب کے لئے
189 ملین کا بجٹ رکھا ہے تو اس میں سے 80 ملین بہاولپور ڈویژن پر خرچ ہونے چاہئیں کیونکہ پہلے بہاولپور الگ صوبہ تھا جن سے صوبوں کی بحالی کے وقت نہ صرف بدعہدی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بہاولپور ڈویژن کو مسلسل نظرانداز کیا گیا اور انتہائی پسماندہ رکھا گیا، ڈیرہ غازی خان ڈویژن کو 59 ملین اور باقی 50 ملین ملتان ڈویژن کو ملنا چاہئے۔۔ رحمت وردگ نےمطالبہ کیا کہ بہاولپور ڈویژن کو اس کا حق ملنا چاہئے اور اب نظر انداز کیے جانے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔




































