کراچی ( نمائندہ رنگ نو ڈاٹ کام)نامور ماہر تعلیم،عائشہ باوانی کالج کے سابق پرنسپل اور شاعر شوکت اللہ جوہرکےانتقال پرمجلس
یاد گارڈاکٹر ایوب قادری کے صدر اوررائٹرفورم پاکستان کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر سعیدحسن قادری کی زیر صدارت ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا ۔
اجلاس میں صدر رائٹرز فورم پاکستان زین صدیقی ،زین افغانی ،ڈاکٹر پروفیسر عرفان شاہ ،پروفیسر محسن شیخ ،پروفیسر شازیہ منظور ،پروفیسرشہناز نصیر ،پروفیسر انیلا شیخ ، حافظ زاہد اقبال ،عمیر حسن قادری اورطاہر حسن قادری نے شرکت کی ۔اجلاس میں ان کی علمی خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔
اس موقع پر ان کی مغفرت بلند درجات اورتمام پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی ۔پروفیسر سعید حسن قادری نے کہا کہ شوکت اللہ جوہر علم وادب میں خاص مقام رکھتے تھے۔ علم ادب کیلئے ان کی مثالی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔