کراچی ( رپورٹ : زین صدیقی :عکاسی محمد سعاد)کراچی میں قائم ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں جانوروں کی خریداری
کا سلسلہ توعروج پر ہے مگر یہاں آنے والوں نے کہا ہےکہ جانوروں کی قیمتیں آسمان پرہیں ۔گزشتہ بر س کے مقابلے میں جانوروں کی قیمتیں تین گنا زیادہ ہیں ۔
رنگ نو ڈاٹ کام اور رنگ نو چینل سے گفت گو کرتے ہوئے لوگوں کا کہنا تھا کہ مویشی منڈی میں دستیاب وہ جانور کو گزشتہ بر س 50سے 70ہزار میں ملتا تھا اب اس کی قیمت ایک لاکھ سے ایک لاکھ 20ہزار تک ہے ۔سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا خواہش مند جانور کی قربانی کیسے کرے ۔بض لوگ جو جانوروں میں حصہ لینے تک محدود ہیں وہ جانور خرید سکتے ۔
مویشی منڈی یو ں تو ایک بڑے رقبے پر قائم ہے ،جہاں جانوروں کی فروخت کیلئے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں ،جبکہ ایس اوپیز کا خیال رکھنے کے بارے میں بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔
بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ ایک جانور کو مختلف غذائی کھلا کر دو سال تک پالا جاتا ہے اس کی خوب دیکھ بھال کی جاتی ہے ۔پھر اس کو مارکیٹ میں لایا جاتا ہے ۔ایک بیوپاری نے کہا کہ وہ جانور ضلع بھاولنگر سے لائے ہیں ،وہاں سے جانور لانے کا کرایہ ،یہاں رکھنے اور ان کے کھانے پینے کے اخرات ہوتے ہیں ،پھر جو جگہ ہم نے مویشی منڈی میں لی ہے اس کے بھی لاکھوں میں اخرات ہیں ۔یہ تمام اخرات جب یکجا کرتے ہیں تو اسی حساب سے ہم جانوروں کی قیمت مانگتے ہیں ۔