الخدمت کا کراچی کےشہریوں کو آکسیجن کی مفت فراہمی کا فیصلہ

کراچی (رنگ نو ڈاٹ کام )الخدمت نے کورونا وباکی موجودہ صورتحال کے پیش نظرشہریوں کو آکسیجن کی مفت اور فوری فراہمی

یقینی بنانے کا فیصلہ کرلیا ۔

شہرکے تمام علاقوں میں قائم الخدمت ہیلپ سینٹرز پردن بھر آکسیجن کی دستیابی کے ساتھ شہر کے دو مقامات پر 24 گھنٹے آکسیجن سلنڈرز کی دستیابی کی بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔

الخدمت کر اچی کا اہم اجلاس گزشتہ روز چیف ایگز یکٹو نوید علی بیگ کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی، ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز قاضی سید صدرالدین ،فرحان سہیل ودیگر نے شرکت کی ۔

اجلاس کے دوران کراچی میں کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور الخدمت کی جانب سے مفت آکسیجن سروس کے ذریعے لوگوں کوفوری آکسیجن کی فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں الخدمت کے تحت قائم ہیلپ سینٹرز سے لوگوں کو آکسیجن سلنڈر ز دینے ،لیاقت آباد اور الخدمت ہیڈ آفس سے سلنڈرز کی 24گھنٹے مفت فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نوید علی بیگ نے کہا کہ کراچی میں چو تھی لہر کے دوران کورونا وائر س کے کیسز میں اضافہ تشویش کی بات ہے ۔ کورونا کی بڑھتی ہوئی شرح کے سبب عوام پر لازم ہوگیا کہ وہ احتیاط کر یں ،ویکسین لگو ائیں اور ماسک کا استعمال کریں ۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت نے مشکل صورتحال میں شہر یوں کو آکسیجن سلنڈر کی مفت فراہمی کے عمل کو فوری اور موثر بنانے کیلئے اقدامات کیے ہیں تاکہ لوگوں کو دن میں کسی بھی وقت ،لیاقت آباد اور الخدمت کے مرکز سے 24گھنٹے آکسیجن سلنڈر دستیاب ہو سکیں۔الخدمت نے آکسیجن سلنڈرز کی مفت فراہمی کورونا کی پہلی لہر کے دوران شروع کی تھی جو کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ اب تک سیکڑوں لوگ اس سہولت سے استفادہ کرچکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص ڈاکٹر کی تجویز کردہ آکسیجن کی پرچی اوراصل شناختی کارڈ کے ساتھ الخدمت ہیلپ سینٹر یا مرکزی آفس آکرآکسیجن سلنڈرحاصل کرسکتا ہے ۔نوید علی بیگ نے اہل خیر سے اپیل کی کہ وہ لوگوں تک مفت آکسیجن سلنڈر پہنچانے کے عمل میں مالی تعاون کریں ۔

شہر شہر کی خبریں

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سےمہنگائی کا سونامی آئےگا:سید ارشد حسین

کراچی( ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان غریب عوام پارٹی سید ارشد حسین نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت

... مزید پڑھیے

چیف ایڈیٹر رنگ نو ڈاٹ کام زین صدیقی کی ہمشیرہ شدید علیل ،دعائےصحت کی اپیل


کراچی (نمائندہ رنگ نوڈاٹ کام)چیف ایڈیٹررنگ نوڈاٹ کام وسینئرصحافی زین صدیقی کی ہمشیرہ مسرت صدیقی شدید علیل ہیں

... مزید پڑھیے

علامہ اقبال نئی نسل کو ملک کی اساس سمجھتے تھے: سعدیہ راشد

کراچی ( رنگ نوڈیسک )ہمدرد نونہال اسمبلی کراچی کا ماہانہ اجلاس "تو شاہین ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں"کےموضوع

... مزید پڑھیے

تعلیم

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کیلئے ڈریس کوڈ لاگو، جینز پہننے پر پابندی (تعلیم)

اسلام آباد(تعلیم ڈیسک) وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کے لیے ڈریس کوڈ لاگو کر دئیے گئےجس کےتحت جینز پہننے پر پابندی

... مزید پڑھیے

کرونا وائرس، وفاق، پنجاب اور کے پی کے تعلیمی اداروں 11 ستمبر تعطیلات (تعلیم)

اسلام آباد(تعلیم ڈیسک) کرونا کی پھیلتی چوتھی لہر کے سبب وفاق، پنجاب اور کے پی کے بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 6

... مزید پڑھیے

جامعہ کراچی:ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام میں داخلے کے شیڈول کا اعلان (تعلیم)

کراچی (تعلیم ڈیسک)رجسٹرارجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید کے مطابق جامعہ کراچی سے الحاق شدہ کالجز میں ایسوسی ایٹ ڈگری

... مزید پڑھیے

کھیل

عالمی روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ کیلئے پاکستان کی چار رکنی ٹیم بلجیم پہنچ گئی


بلجیم (اسپورٹس ڈیسک)بلجیم میں انیس ستمبر سے شروع ہونیوالی عالمی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان کی چار

... مزید پڑھیے

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پہلے ون ڈے میچ کیلئے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان

راولپنڈی(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان اورنیوزی لینڈ کےمابین آج جمعہ سےشروع ہونےوالے پہلے ون ڈے میچ کے لیے دونوں ٹیموں کے

... مزید پڑھیے

کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹی 20ٹورنامنٹ 15 ستمبر سے شروع ہوگا

اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹی-20 ٹورنامنٹ 15 ستمبر سے بگٹی سٹیڈیم کوئٹہ

... مزید پڑھیے

تجارت

اسٹیٹ بنک کا پانچ سو اور ہزار روپے کےانعامی بانڈز اجرا کیلئے اجازت لینے کا فیصلہ

 سرگودھا (ویب ڈیسک،خبر ایجنسی) اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے یکم جنوری 2022 سے 500 اور1000روپے والے قومی انعامی بانڈز کے اجرا پر

... مزید پڑھیے

پاکستان میں موبائل فونزاسمگلنگ روکنےکی وجہ بن رہےہیں:چیئرمین پی ٹی اے

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )چیئرمین پی ٹی اے عامر عظیم باجوہ نے کہا کہ اسمگلنگ روکنے کی وجہ سے آج پاکستان میں موبائل فونز بن رہے ہیں

... مزید پڑھیے

ملکی برآمدات میں جولائی کے مقابلے اگست میں چار اعشاریہ ترپن فیصد کی کمی

اسلام آباد: حکومت معیشت میں بہتری کے دوعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، ملکی برآمدات میں خاطر خواہ کمی ملکی برآمدات میں

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ڈبلیو ایچ او کی درخواست پر پی آئی اے کا خصوصی طیارہ مزار شریف پہنچ گیا

مزارشریف (ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ خوراک کی درخواست پر پی آئی اے کا خصوصی طیارہ مزار شریف پہنچ گیا۔ پی آئی

... مزید پڑھیے

کابل ائرپورٹ پر دھماکے امریکی فوجیوں سمیت 60افراد ہلاک

کابل(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)افغانستان کے دارالحکومت کابل کےحامد کرزئی ایئرپورٹ کے باہر3  دھما کے ہوئے  جس میں بہت سےامریکی

... مزید پڑھیے

جموں و کشمیر میں عید الاضحی کے موقع پر نماز عید کی اجازت نہیں ہوگی : بھارتی حکام

سرینگر(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں ڈویژنل کمشنر کشمیرپنڈورنگ کے پول

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

ماضی کے معروف فنکار طلعت اقبال بھی شدید علیل، وینٹی لیٹر پر منتقل

کراچی(شوبز ڈیسک)ماضی کے سینئر فنکار طلعت اقبال شدید بیمار ہیں اور اس وقت امریکی ریاست ٹیکساس کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

... مزید پڑھیے

مایا علی کے نئے فوٹو شوٹ کے انسٹاگرام پر چرچے

کراچی (شوبز ڈیسک) سپر ماڈل مایا علی کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر چھا گیا ہے۔مایا علی کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی

... مزید پڑھیے

پاکستانی مردوں کو بیوقوف بنانا سب سے آسان ہے‘ ٹک ٹاکرحریم شاہ


لاہور(شوبز ڈیسک)متنازع ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ نے کہا ہے کہ پاکستانی مردوں کو بیوقوف بنانا سب سے آسان ہے، مرد دس بارطلاق

... مزید پڑھیے

دسترخوان

ڈبہ پیک کھانے

 

عظمیٰ ابونصرصدیقی

حالیہ تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ پہلےسے تیارشدہ کھانےنہ صرف موٹاپے کا باعث بنتے ہیں بلکہ یہ صحت کےلیے بھی نقصان

... مزید پڑھیے

اسپائسی فش اسٹکس

قرة العین
اجزا
مچھلی کے فلے۔۔ 500 گرام

... مزید پڑھیے

بلاگ

قومی امن وسکون (بلاک)

عائشہ مشیر

 بہت سے قصّےجو بچپن سے اپنے بزرگوں سےسن رکھےتھے وہ اکثر ذہن کےپردے پر گردش کرتے۔۔۔۔ سرحدوں پر موجود

... مزید پڑھیے

میں کس کے ہاتھ پر" غیرت "کا لہو تلاش کروں؟ (اسماء معظم )

اسماء معظم

(نورمقدم  قتل کیس کے پس منظر میں لکھی تحریر)

... مزید پڑھیے

پوسٹ مارٹم کیا ہے؟ (بلاک)

رنگ نو ڈیسک

لاطینی زبان میں لفظ mortem ”موت“ کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔ اصطلاحی معنوں میں موت کی وجوہات جاننے کے لیۓ

... مزید پڑھیے