کراچی (رنگ نو نیوز ) کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے موسم خوش گوارہو گیا ،محکمہ موسمیات نے جمعہ کو بھی بارش کی پیش
گوئی کی تھی ۔
کراچی کے مختلف علاقوں صدر ،ناظم آباد، کورنگی لانڈھی،شاہراہ فیصل ،نمائش ودیگرعلاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی،جبکہ سرجانی ٹاون سمیت متعدد علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے جمعہ تک کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ظاہر کیا تھا ،محکمہ موسمیات کے مطابق آج درجہ حرارت پینتیس سے سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ،جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب پچھترفیصد ریکارڈ کیا گیا ہے ۔