
لاہور( ویب ڈیسک )لاہورکےعلاقے جوہرٹاؤن میں فائرنگ،خاتون جاں بحق ہوگئیں۔
لاہورکےعلاقہ جوہر ٹاؤن میں کار پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی،جس سےعقیلہ سبحانی نامی خاتون شدید زخمی ہو گئیں،جنہیں بعدازاں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جاں بحق ہو گئیں ۔مقتولہ عقیلہ سبحانی سجاد قریشی ایڈووکیٹ کی اسسٹنٹ تھیں ،وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ۔




































