
کراچی ( ویب ڈیسک)سانحہ کچھی سبی کیخلاف اعوان برادری سڑکوں پر آگئی، تنظیم الاعوان نےعاصم کرد گیلو کیخلاف کراچی پریس کلب کے
سامنے شدید احتجاج کیا اورسانحہ کچھی کے متاثرین کو انصاف دینے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرے میں سیکڑو ں افراد نے شرکت کی ۔
اس موقع پر تنظیم الاعوان کے چیئرمین فاروق اعوان دیگررہنما بھی موجود تھے۔ مظاہرے سے خطاب کرتےہوئے تنظیم الاعوان کے چیئرمین سیاسی امورسندھ زاہد اعوا ن نے کہا کہ بی اے پی رہنماو سابق وزیرمیر عاصم کرد گیلو نے سبی کچھی کے گاﺅں اعوان میں اعوان برادری کے بے گناہ افراد کو زمین پر قبضہ کرنے کیلئے ناحق قتل کیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس مقدمہ درج ہونے کے باوجود بااثر ملزم عاصم کرد گیلو کیخلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ بالا ناڑی کےمتاثرین کو انصاف فراہم کیا جائےاور واقعہ کے ذمہ دار عاصم کرد گیلو کوکیفردار تک پہنچایا جائے ۔اعوان برادری کے قاتلوں کی عدم گرفتاریکی صورت میں احتجاج کا دائرہ پورے ملک میں بڑھا ئےگی ۔




































