مطالبات سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے ٗ آج اہم شاہراہیں بند کریں گے ٗجماعت اسلامی

کراچی (نمائندہ رنگ نو )جماعت اسلامی کے تحت کالے بلدیاتی قانون کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر جاری دھرنا 29ویں روز میں داخل

ہوگیا ہے،دھرنے میں معمول کی سرگرمیوں،منتخب وفود کی آمد اور دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے دھرنے میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو،مختلف وفود اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ کراچی کے ساڑھے تین کروڑ سے زائد عوام کے جائز اور قانونی حقوق پر مبنی مطالبات کی منظوری،سندھ حکومت سے تحریری معاہدے اورعملی معاہدے کے بغیردھرنا ختم نہیں کریں گے۔اہل کراچی کے حق کے لیے جاری پر امن جمہوری،آئینی و قانونی و جدوجہد کو مزید آگے بڑھائیں گے۔جمعہ 28جنوری کو اپنے اعلان کے مطابق کراچی کی اہم شاہراؤں نیشنل ہائی وے پر ایبٹ لیبارٹری،،سپر ہائی وے پر سہراب گوٹھ،شاہراہ فیصل پر ڈرگ روڈ،ماڑی پورٹرک اڈہ اورلسبیلہ چوک دھرنا دیں گے اور بند کردیں گے سوائے ایمبولینس کے کسی کو راستہ نہیں دیں گے۔ہم مقامات بتا کر دھرنا دے رہے ہیں اب سندھ حکومت اور ٹریفک پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ ٹریفک کے لیے متبادل راستے متعین کرے۔مفرورحکومتی مذاکرتی ٹیم ہے،مذاکرات سے انکار نہیں لیکن جو ہوگا عوام اور میڈیا کے سامنے ہوگا۔پیپلزپارٹی والے ہمیں سڑکوں پر نکلنے سے منع کررہے ہیں وہ بتائیں کہ ان کی ریلیاں کیا ہواؤں اور خلاؤں میں نکل رہی ہیں؟۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ سندھ حکومت ٹنڈو الہ یار اور وزیر اعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دینے والے واقعات کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائے۔پر امن احتجاج ہر پارٹی کا جمہوری اور آئینی حق ہے پولیس تشدد کی ہم مذمت اور اسلم نامی شخص کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہیں۔سندھ حکومت ایسے اقدامات اور طرز عمل سے بازر ہے جس سے لسانیت اور عصبیت کو ہوا ملے۔ایم کیو ایم بھی واضح کرے کہ اسلام کو دل کا دورہ کہاں پڑا،تشدد سے جان گئی یا جو کچھ بھی ہوا اس کی تحقیقات کرائی جائے اور اس معاملے میں کوئی ابہام نہ چھوڑا جائے۔شہر قائد کو دوبارہ 35سال والے ان حالات کی طرف نہ جانے  دیا جائے جن سے بہت مشکل سے یہ شہر نکل سکا ہے،یہ شہر جلاؤ گھیراؤ،پرتشدد اور لسانیت وعصبیت کا متحمل نہیں ہوسکتا۔جماعت اسلامی کی پر امن آئینی وقانونی اور سیاسی جدوجہد کالے بلدیاتی قانون کے خلاف اور28دن سے مسلسل جاری رہنے والے دھرنے نے نئی تاریخ رقم کی ہے،سخت سردی اور طوفانی ہواؤں میں بھی اہل کراچی کے حقوق کے لیے ڈٹے رہے۔ہمارا دھرنا کالے بلدیاتی قانون کے خلاف سب سے زیادہ مؤثر اور توانا آواز ثابت ہوا اور اس دھرنے نے ساڑھے تین کروڑ عوام کی حقیقی ترجمانی کا حق ادا کیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہدھرنے کے شرکاء اور عوام کی جانب سے دھرنے کو مسلسل پذیرائی پر ہم سب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ہم سمجھتے ہیں کہ عوامی وسیاسی حقوق و مطالبات کے لیے پر امن جمہوری جدوجہد ہی ضروری ہے،تشدداور جلاؤ گھیراؤ سےوقتی مقاصد کا حصول اور منفی جذبات تو بھڑکائے جاسکتے ہیں دیر پا نتائج حاصل نہیں کیے جاسکتے۔ہمارے مطالبات بالکل واضح اور ہر شہری کی زبان پر ہیں،2021کے بلدیاتی قانون کو ہم کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ 2013میں بھی پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے مل کر جو بلدیاتی اختیارات کم کیے تھے وہ بھی اور 2021کو جو محکمے اور اختیارات غصب کیے ہیں وہ سب واپس کیے جائیں،تعلیم،صحت سے متعلق تمام ادارے،کچرااٹھانے،صفائی ستھرائی واٹر بورڈ کا مکمل انتظام و کنٹرول،اکٹرائے ٹیکس و موٹر وہیکل ٹیکس میں اس کا آئینی و قانونی حصہ کراچی کو دیا جائے۔صوبائی وزراء ہم سے کہتے ہیں کہ 2021کا والا قانون دوبارہ نہیں آسکتا،ہم کہتے ہیں کہ 1972کے ذوالفقار علی بھٹو دور کے اختیارات ہی دے دو۔سندھ حکومت کی جانب سے وفاق سے NFCسے مطالبے پر ہم اس کے ساتھ ہیں لیکن یہ صوبے میں PFCبھی لازماً دیں تاکہ وسائل نچلی سطح پر آئین و قانون کے تحت منتقل ہو۔کراچی میں یونین کونسل کی تعداد و فنڈز اس کے تناسب سے بڑھا ئے جائیں،ہمارے یہ مطالبات نئے نہیں ہیں 1987میں عبد الستار افغانی نے سندھ حکومت سے کراچی کا حق مانگا تھا اور کونسلر کے ساتھ مل کر احتجاج کیا تھا اور اس ظلم کی پاداش میں انہیں اور کونسلر کو گرفتار کرلیا گیا تھا اور بلدیہ کو توڑ دیا گیا۔ اہل کراچی کے حق کے لیے ہمیشہ اور ہر دور میں آواز اٹھائی ہے اور جن مسائل کا تعلق وفاق سے ہے ان پر بھی جماعت اسلامی نے سب سے زیادہ انتہائی مؤثر،توانا آواز اٹھائی ہے،کے الیکٹرک کے خلاف واحد جماعت اسلامی ہے جس نے اہل کراچی سے اس کی لوٹ مار اور ظلم و زیادتی کے خلاف عوامی جدوجہد کی ہے،قربانیاں دیں،لاٹھیاں کھائیں اور گرفتار بھی ہوئے،نادرا کے مسائل حل کروائے،جعلی مردم شماری پر بھی صرف جماعت اسلامی نے اہل کراچی کا مقدمہ لڑا اور اب تک لڑرہی ہے،ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے کراچی کی آدھی آبادی کھاجانے والے مردم شماری کی حتمی منظوری دے کر اسے قانونی شکل دی اور اب ایک بار پھر سابقہ طریقے کے تحت ہی دوبارہ مردم شماری کروانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، پیپلزپارٹی بھی کراچی کی آبادی کم کرنے پر بات نہیں کرتی،مردم شماری کے اس پورے عمل پر نہ صرف خامو ش بلکہ شریک جرم بھی ہے، کراچی کو اس کے حصے کا پانی نہیں مل رہا،اس پر وفاق اور صوبے دونوں نے کراچی کا حق مارا ہے اور تینوں حکمران پارٹیاں اس کی ذمہ دارہیں۔جماعت اسلامی اس صورتحال میں حق دو کراچی تحریک کو کسی صورت بھی کمزور نہیں ہونے دی گی بلکہ اور زیادہ قوت و طاقت اور توانا ئی کے ساتھ اس تحریک اور جدوجہد کو آگے بڑھائیں گے۔

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے امریکا کو 5-1 سے ہرا دیا

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک )ملائیشیا کے شہرمیں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنی

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

بچوں کا عالمی دن اور فلسطین کی ادھوری مسکراہٹ ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

بچے! معصوم بچے! جیسے قدرت کے باغ میں کھلتی ہوئی خوشبو سے معطر کلیاں۔۔۔ نرم و نازک، رنگوں میں ڈوبی ہوئی ننھی ننھی تتلیاں، جنہیں دیکھتے ہی

... مزید پڑھیے

میری آخری دعا (میمونہ انصاری )

میمونہ انصاری 

قسط نمبر 4

وقت: صبح کے 10 بجے، اتوار کا دن۔

... مزید پڑھیے

عالمی یوم مرد ۔۔۔ (صبااحمد/ کراچی)

صبا احمد

سن1999میں ٹرینڈاڈاینڈٹوباگو  کے تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر جیروم ٹیلکنگھ نے اپنےوالد کی سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مردوں کا عالمی

... مزید پڑھیے