
کراچی (ویب ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم)کی کراچی میں احتجاجی ریلی کے دوران شیلنگ سے زخمی ہونے
والے رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین کو پولیس نے گرفتا ر کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے بلدیاتی قانون کے خلاف وزیر اعلی ہاس کے باہر دھرنا دیا جس کے بعد پولیس کی جانب سے ریلی کے شرکا کو منتشر کرنے کے لیے بدترین لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی۔
پولیس نے مظاہرین کو وزیراعلی ہاو¿س سے پیچھے دھکیل دیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین ، دو خواتین سمیت متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ صداقت حسین پولیس شیلنگ سے زخمی ہوئے ہیں ۔
لاٹھی چارج کے دوران ایک خاتون بھی بے ہوش ہوگئیں۔ایم کیو ایم کے دھرنے کے باعث مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ٹریفک پولیس کے مطابق وزیر اعلی ہاوس کے سامنے ڈاکٹر ضیا الدین روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیا۔
ایمپریس مارکیٹ سے مزارقائد جانےوالا کوریڈور3 بھی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ احتجاجی دھرنے میں خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ہے۔علاوہ ازیں وزیر اعلی کے اطراف میں مرکزی شاہرواں پر آمد ورفت متاثر ہوئی تو گرو مندر، گولیمار اورلسبیلہ کی سڑکوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔اس موقع پروفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ بلدیاتی ایکٹ کو واپس لیا جائے، بلدیاتی حکومت کے جواختیارات ہیں انہیں واپس کیے جائیں۔امین الحق نے کہا کہ وزیراعلی سندھ چھینے ہوئے بلدیاتی اختیارات واپس کریں، سندھ حکومت نے تمام بلدیاتی اختیارات اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں، احتجاج ثابت کرتا ہے کہ عوام میں لاوا ابل رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم پر امن احتجاج کررہے ہیں قانون ہاتھ میں نہیں لیں گے، عدم تصادم اور عدم تشدد کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، لاٹھی چارج کیا گیا لیکن کسی پولیس والے پر ہاتھ نہیں اٹھایا گیا، ہزاروں کی تعداد میں عوام وزیراعلی ہاو¿س کے سامنے موجود ہیں۔
امین الحق نے کہا کہ کسی بھی مسئلے کاحل بات چیت سے نکالاجاسکتاہے،ایم کیوایم پاکستان نے کبھی بات چیت کے دروازے بندنہیں کیے، جب تک کالاقانون واپس نہیں لیاجاتاہم بیٹھے رہیں گے۔ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے کہا کہ ہم سے انتظامیہ کے کسی فرد نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔




































