
حیدرآباد(نمائندہ رنگ نو)ملک بھر میں عید الفطر کےقریب آتے ہی مارکیٹوں میں خریداری کا کیلئے رش لگ گیا ہے ،مگر دیگر شہروں کی طرح حیدرآباد میں
بھی لوگ بازاروں میں نکلے ہوئے ہیں اور عید الفطر کیلئے خریداری کر ریے ہیں ۔
خوائین میں جہا ں کپڑے،جوتے اور دیگر اشیا کی خریداری کا رجحان ہےوہیں منصوعی جیولری کو بھی بہت پسند کیا جا رہا ہے ۔
مارکیٹ میں مصنوعی جیولرکی کی خریداری کیلئےآنے والی خواتین کا کہنا ہےکہ سجنا سنوارنا خواتین کا حق ہے اور شوق بھی۔جیولری بناؤسنگھار میں انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔خواہ وہ مصنوعی جیولری ہی کیوں نہ ہو۔وہ اپنی پسند کی مصنوعی جیولری خرید رہی ہیں ۔
خواتین نے شکوہ کیا کہ مصنوعی جیولری بھی اب مہنگے داموں مل رہی ہے،بندے ،بریسلیٹ اوردیگر اشیا کی قیمتیں گزشتہ عید کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہیں۔انہوں نے کہا ہم روزے بھی رکھ رہی ہیں اور اب عید قریب ہے اسی لیے مارکیٹ شاپنگ کیلئے آئی ہیں ۔
ایک سول پر خواتین کا کہنا تھا کہ اصل زیورات مہنگے ہونے کی وجہ سے اب خواتین کی پہنچ سے دورہوگئے ہیں ،لہذا اب منصوعی جیولری کے استعمال کا رجحان بڑھ گیا ۔




































