
کراچی ( نمائندہ رنگ نو) جیل چورنگی پرواقع سپر اسٹور میں آتشزدگی کی اطلاع پر الخدمت کے رضاکار جائےوقوع پر پہنچ گئے اور وہاں امدادی
کاموں میں بھر پور طریقے سے حصہ لیا ۔
الخدمت رضاکاروں نے وہاں سے لوگوں کو ریسکیو کرنے اورانہیں محفوظ جگہ پر جانے میں مدد دی ،جبکہ متاثرہ مقام سے سامان نکالنے میں بھی مدد کی ۔اس موقع پر الخدمت کے رضاکاروں نے وہاں امدادی کاموں میں مصروف لوگوں کو پینے کا پانی پہنچایا ۔
دریں اثنا ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ قاضی سید صدرالدین نے کہا کہ سپر اسٹور کے بیسمنٹ میںتیسرے درجے کی آتشزدگی ہوئی تھی ،جبکہ افسوسناک واقعہ میں دم گھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت کے پاس مشکل صورتحا ل نمٹنے کیلئے ہزاروں رضاکارموجود ہیں جو کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہتے ہیں ۔




































