
حیدرآباد( ایک تصویرایک کہانی/زین صدیقی ) بسااوقات انسان اتنا غافل ہو جاتا ہےکہ وہ زندگی سےکھلواڑ کرنے سے بھی گریزنہیں کرتا،اس کی
تازہ ترین مثال سامنے آئی ہے ،زیر نظر تصویر حیدرآباد میں پنیاری کے بند کی ہے جس پر ریلوے ٹریک موجود ہے،اس ٹریک پرسے خطروں کے تین کھلاڑی بلاخوف وخطر گزر رہے ہیں ۔
ریلوے ٹریک کے دونوں طرف کوئی حفاظتی جنگلہ بھی نہیں ،ٹرین کے اچانک آنے کی صورت میں خطروں کےیہ کھلاڑی یاتوجان سے جائیں گے یا بھرپانی میں گرکر ڈوبیں گے۔۔۔۔۔ ڈوبیں گے نہیں توکم ازکم زخمی ضرور ہوں گے ۔
خطروں کے ان تینوں کھلاڑیوں کو داد دینی چاہیے یاانہیں الٹا لٹکا نا چاہےاورجب تک معافی نہ مانگے۔۔۔۔ انہیں الٹا ہی لٹکا رہنے دینا چاہے تاکہ ان کی وہ عقل جو ٹھکانے پر نہیں ہے ،ٹھکانے پر آجائے ۔
خطرے کے یہ تینوں کھلاڑی جان ہتھیلی پررکھنےکو تیار ہیں ، کیا ہی اچھا ہو کہ یہ روزمحشر پل صراط سے گزرنے کی تیاری بھی کر لیں ۔ ہم تو یہی کہیں گے اللہ انہیں بندے کا پتر بنائے۔۔۔آمین




































