
کراچی(ویب ڈیسک )شہیدامتیاز بادشاہ ۔عبدالجبار جوکھیو۔انورجوکھیوکے قاتلوں گینگ وارسرغنہ منشیات فروش اصغر اور روشن کی گرفتاری کے
لیےملیر کی سول سوسائٹی نے ملیر پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا
احتجاج میں ملیر کےمختلف برادریوں کے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔مظاہرین سے سماجی رہنما سرور جوکھیو، ڈاکٹر عبدالحنان ،ارشد جوکھیو ،امید علی جوکھیو ، شہزاد مدد جوکھیو ،فرید بلوچ ،انورجوکھیو ،شاہ فیصل اور سماجی رہنما عبدالستار جوکھیو نےخطاب کیا۔
رہنماؤں نے کہا کہ ہم ملیر کے لوگ پرامن ہیں ۔ہم فساد نہیں چاہتے اور ہم کسی قوم ذات کے خلاف نہیں۔ ہم کرمنلز کے خلاف ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور مزید نقصان سے بچایا جائے ،ورنہ قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ہم نیشنل ہائے وے بلاک کریں گے۔




































