
کراچی(رنگ نو ڈیسک)دعازہرہ اوراس کےشوہرکو پنجاب کے شہر چشتیاں بہاولنگرسے گرفتارکر لیا گیا،دعازہرہ اور اس کے
شوہر کو سندھ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جو انہیں کراچی منتقل کر رہی ہے۔
دعازہرہ کو برآمدکرنے میں پولیس کو بچاس روز لگے ہیں،جبکہ وہ چھپنے کیلئے مختلف شہروں کا رخ کرتے رہے ہیں،دعازہرہ اور اس کے شوہر کے بیرون ملک جانے تک پر پابندی عائد کی گئی تھے۔
سندھ ہائیکورٹ میں دعازہرہ کے والد نے اس کے اغوا کا الزام عائد کرتے ہوئے کیس دائر کیا تھا اور درخواست کی تھی کہ عدالت دعازہرہ کو بازیاب کروائے۔
پولیس کی مسلسل ناکامی اور عدالت کی جانب سے بارہادعا زہرہ کی برآمدگی کے احکام دیئے گئے تھے،تاہم گزشتہ روز پنجاب اور سندھ پولیس نے مشترکہ آپریشن کرکے دنوں کو برآمد کرلیا،دعازہرہ اپنے شوہر کے بھائی کے سسرال میں قیام پذیر تھی۔گرفتاری کے موقع پر دعازہرہ اور اس کے شوہر کا بیان تو سامنے نہیں آیا البتہ دعازہرہ کے والد کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے اور پولیس کی جانب سے برآمدگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ دعا زہرہ گھر آجائے تو وہ اسے پہلے جیسا پیاد دیں گے۔
دعازہرہ کے والد نے اپنے پچھلے بیانات میں بتایا تھا کہ دعا زہرہ کی عمر 14سال ہے جبکہ اسےاغوا کیا گیا ہے،دعا کی ساس کا بیان بھی سامنے آیا ہے کہ دعا اپنی مرضی سے آئی،جب وہ آئی تو ہم نے اسے واپس جانے کا کہا،مگر اس نے جانے سے انکار کیا بعد ازاں عدالت میں اس کا نکاح کروادیا گیا۔سندھ پولیس کی جانب سے اب دعازہرہ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔




































