اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان اگلی ٹرم کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے جاری اعلامیے کے مطابق دیگر دو پینلز کے امیدواروں نے عمران خان کے حق میں انتخاب سے دستبرداری کا اعلان کیا جس کے بعد وہ پارٹی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دستبردار ہونے والے ایک پینل کی سربراہی عمر سرفراز چیمہ اور دوسرے کی نیک محمد کررہے تھے،اعلامیے کے مطابق نٹراپارٹی انتخابات میں شاہ محمود قریشی وائس چیئرمین اور اسدعمر مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ہیں ۔