
کراچی ( ویب ڈیسک ) کراچی میں کہیںؐ ہلکی کہیں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آپ آگئے۔سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں ہوئی
،جبکہ لانڈھی ،ملیر ،گلشن معمار میں بھی تیز بارش ہوئی ،جس سے سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا ۔
محکمہ موسمیات کے ذمہ دار کا مزید کہنا ہے کہ آج تیز اور معتدل بارش کا امکان ہے،مون سون کی ہواؤں کا رخ سندھ اور بلوچستان کی جانب ہے ،چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ 7 جون کے بعد بارشوں کا دوسر ااسپیل آنے کا امکان ہے۔




































