
کراچی ( نمائندہ رنگ نو)اردوکی منفرد ویب سائٹ رنگ نو ڈاٹ کام کا تعزیتی اجلاس سرپرست اعلٰیٰ پروفیسر سعید حسن قادری کی صدارت میں منعقد ہوا ۔
اجلاس میں چیف ایڈیٹرزین صدیقی،ممتاز شاعر ونقاد راناخالد محمود قیصر،طاہرحسن قادری ،یاسمین صدیقی ،شہزاد احمد ، محمد سعاد صدیقی ،عبد الرؤف ،محمد عبید ودیگر نے شرکت کی ۔
اجلاس میں رنگ نو ڈاٹ کام کی رائٹر بنت عبدالمجید کے بھائی اویس عبدالمجید کی جوان سال موت پرانتہائی رنج وغم کا اظہار کیا گیا اوربنت عبدالمجید وان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا گیا ۔اجلاس میں مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔




































