
کراچی (نمائندہ رنگ نو )حکومت جاپان کی جانب سے عطیہ کی جانے والی جدید ایکسرے مشین الخدمت کےحوالےکردی گئی۔ ایکسرے مشین کی
حوالگی کی تقریب منگل کی صبح الخدمت میڈیکل سینٹرعبدالسلام میں منعقد ہوئی۔ جاپانی قونصل جنرل اوڈاگری توشیو نےچیف ایگز یکٹو الخدمت نوید علی بیگ کے ہمراہ ایکسرے مشین کا افتتاح کیا۔
؎ تقریب میں ڈپٹی قونصل جنرل جاپان،ایگزیکٹوڈائریکٹرالخدمت راشد قریشی،ڈائریکٹر ڈائیگنوسٹک ڈاکٹر عظیم الدین، ڈائریکٹرہیلتھ ڈاکٹرثاقب انصاری،ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف اوردیگرذمہ داران موجود تھےجبکہ ہسپتال کے بانی ڈاکٹر عبدالسلام مرحوم کی اہلیہ محترمہ زاہدہ نے بھی خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پرجاپانی قونصل جنرل اوڈاگری توشیو نےالخدمت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ الخدمت انسانیت کیلئے اچھا کام کر رہی ہے۔ الخدمت پر ہمیں مکمل اعتماد ہے۔
انہوں نے کہا جاپان اور پاکستان کا رشتہ محبت کا رشتہ ہے۔ امید ہے الخدمت کی کو دیئے گئے آلات سے کراچی کے لوگ استفادہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جاپان اور پاکستان کا رشتہ محبت کا رشتہ ہے۔ امید ہے الخدمت کو دیے گئے آلات سےکراچی کے لوگ استفادہ کریں گے۔ انہون نے کہا کہ پشاور دھماکے سے قیمتی جانیں چلے گئی ہیں جس پر ہم اہل پاکستان سے ہمدردی کرتے ہیں ۔ جاپان کو اس پر دکھ ہے۔
چیف ایگز یکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت ملک بھر میں صحت کے شعبہ میں نمایاں کام کر رہی ہے۔کراچی میں اس کے 4بڑے اسپتالوں کے ساتھ،میڈیکل سینٹر،کلینکس،ڈائیگنو سٹک سینٹرز اورکلیکشن پوائنٹس کام کر رہے ہیں۔ الخدمت نے ان تمام اسپتالوں او ر اداروں میں معیار کا بہت زیادہ خیال رکھا ہے۔ صحت کی جدید سہولتیں اب عوام سے دور نہیں ہیں۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ عالمی معیار کی میڈیکل سروسز دی جائیں اور الحمد اللہ لوگ الخدمت پر اس حوالے سے اعتماد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہ ا کہ جاپان کی جانب سے دیئے جانے والی ایکسرے مشین مریضوں کو معیاری سہولت فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔
ڈاکٹرثاقب انصاری نےبتایا کہ الخدمت اپنے اسپتالوں میں 24گھنٹے سروس فراہم کررہی ہے۔ میڈیکل،فارمیسی، ڈائینگوسٹک،کوڈلیبارٹری،ڈینٹل،ای این ٹی سمیت دیگر تمام شعبہ جات لوگوں کو صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔




































