
کراچی (نمائندہ رنگ نو ) الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت ”عالمی یوم ماحولیات “پر واکس کا اہتمام کیا گیا ۔ واکس کورنگی نمبر 5 اوراورنگی
ماڈل پارکس میں منعقدکی گئیں جس میں آرفن کیئر پروگرام میںرجسٹرڈ اورنگی ، لانڈھی اورکورنگی کلیسٹر کے بچوں،ان کی ماؤں ،امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی جمیل احمد خان ، امیر ضلع غربی مدثرحسین انصاری ،امیر ضلع کیماڑی فضل احد اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
بچوں نے پاکستان کوسرسبز وشاداب بنانے ،اسے صاف ستھرا رکھنے اور زیادہ سے زیادہ پودےو درخت لگانے اورآلودگی کےخاتمے پرمبنی بینرزاورپلے کارڈز اٹھا رکھےتھے۔ مدثرحسین انصاری ،فضل احداورجمیل احمدخان نے بچوں کے ہمراہ پودا لگایا اوردعابھی کروائی۔ بچوں کوصاف ستھرے ماحول سے انسانی صحت اورزندگی پرپڑنے والےمثبت اثرات سے متعلق آگہی دی گئی ۔
اس موقع پرامیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی جمیل خان نےواک کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ صاف ستھرا ماحول انسانی بقا کی ضمانت ہے۔ زمینی وفضائی آلودگی جہاں ماحول پرجہاں منفی اثرات مرتب کرتی ہے، وہیں اس سے انسان بھی متاثر ہوتے ہیں ۔اس لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے ارد گر د کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں ۔اپنے گھروں کو صاف ستھرا رکھیں ۔ پاکستان کو صاف ستھرا رکھیں ۔مدثرحسین انصاری اور فضل احد نے کہا کہ درخت اور پودے جہاں ماحول کا حسن ہیں وہیں یہ انسانی خوش گوار زندگی کیلئے بھی ضروری ہیں ۔
جمیل احمد خان نے کہا کہ حکومتوں ،تمام اداروں اور عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے ،اسے سرسز وشاداب بنانےکیلئے اپنے حصے کا کردارادا کریں۔ انہوں نے الخدمت کی ماحول دوست کوششوں اور اس سلسلے میں کی جانے والی شعورآگہی کی جدو جہد کو بھی سراہا ۔




































