کراچی (نمائندہ رنگ نو )شہر میں سمندری طوفان اور ممکنہ بارشوں کے پیش نظر الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے مرکزی آفس میں کمانڈ اینڈ
کنٹرول سیل قائم کر دیا جو 24گھنٹے کام کرے گا ۔الخدمت ڈیزاسٹرمینجمنٹ کی ٹیمیں حفاظتی سازوسامان کے ساتھ 24گھنٹے الرٹ ہیںاور کسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔
گزشتہ روز الخدمت کی ٹیم نے ساحلی علاقوں ابراہیم حیدری اور ریڑھی گوٹھ اور ملحقہ ساحلی علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں جاری سرگرمیوں میں حصہ لیا ،چشمہ گوٹھ میں سمندری لہریں بلند ہونے کے سبب سڑک پر آنے والا پانی گوٹھ کے گھروں میں داخل ہوگیا ۔
الخدمت نے سمندر میں موجود کشتیوں کو ساحل پرلاکرلنگر انداز کروانے اوران سامان منتقل کروانےمیں مدد دی جبکہ الخدمت کی ٹیم نے ساحلی علاقوں کے لوگوں سے بھی ملاقات کی اوران صورتحال سے متعلق آگاہی حاصل کی۔
دریں الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ٹیم نے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز سے ان کے دفتر میں ملاقات کی سائیکلون بپرجوائے کی صورتحال پر گفتگو کی۔ الخدمت کی طرف سے انسانی خدمات کہ حوالے سے شہر میںہونے والی کسی بھی قسم کی ایمرجنسی میں ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔
سردار سرفرازنے ٹیم کو سندھ و کراچی کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے بتایا اور کہا کہ سمندری طوفان کے اثرات کراچی پر ظاہرہونا شروع ہوگئے ہیں۔ طوفان اپنا رخ تبدیل کرتا ہواہند وستان کے ساحلی علاقوں جام نگر گجرات سے ہوتا ہوا سندھ کی ساحلی پٹی پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔ اس کہ نتیجے میں کراچی شہر میں طوفان اور بارشوں کا سلسلہ متوقع ہے۔ الخدمت کراچی کہ توسط سے انہوں نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ۔