
کراچی (نمائندہ رنگ نو)الخدمت ”واش “ پروگرام کے تحت لیاقت علی خان روڈ ماڈل کالونی میں آراوواٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا ۔افتتاح امیر
جماعت اسلامی ضلع ایئر پورٹ وچیئرمین یوسی ون ماڈل ٹاؤن توفیق الدین صدیقی نےکیا ۔
اس موقع پر ڈائریکٹر واش پروگرام گوہر السلام ،منیجر سعد اکبر ،کونسلرجہانزیب راضی ، الخدمت واش پر وگرام کے دیگر ذمہ داران اور اہل علاقہ موجود تھے ۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے توفیق الدین صدیقی نے کہا کہ الخدمت زندگی کے دیگر شعبوں میں عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے ،وہاں لوگوں کو صاف اور معیاری پانی بھی فراہم کر رہی ہے ۔ الخدمت ہر مشکل وقت میں لوگوں کی مدد کر تی ہے اور اس کے کام کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کراچی جیسے شہرمیں لوگوں کو گھروں پر پانی دستیاب نہیں ،اگر ہے تو وہ اس معیار کا نہیں کہ وہ پینے کیلئے استعمال کیا جا سکے۔آلودہ پانی معاشرے میں امراض کا باعث بن رہا ہے رہا ہے۔الخدمت نے لوگوں کی اس ضرورت کو محسوس کر تے ہو ئے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام کا آغاز کیا تھا ۔آج شہر بھرمیں 53فلٹریشن پلانٹ کام کر رہے ہیں جو ہمہ وقت لوگوں کی خدمت میں مصروف ہیں ۔الخدمت ملک میں لوگوں کیلئے خدمت کی مثال ہے۔
ڈائریکٹر واش پر وگرام گوہرالسلام نے کہا کہ الخدمت کے پلانٹس سے ماہانہ لاکھوں لوگ استفادہ کر رہے ہیں ،ہم معیاری پانی فراہم کر رہے ہیں۔اس کیلئے ہم نے واٹر ٹیسٹنگ لیب بھی قائم کی ہوئی ہے ۔جہاں پانی کے نموں کے معیار کی باقاعدگی سے جانچ کی جاتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب سے ماڈل کالونی کی بڑی آبادی استفادہ کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہم شہر بھرمیں ایسے پلانٹس قائم کرنا چاہتے ہیں ،اہل خیر الخدمت کا ساتھ دیں ۔بعدازاں توفیق الدین صدیقی نے پانی کو فلٹر کرنے اور پلانٹ کے آپریٹنگ سسٹم کا معائنہ کیا اوراس سے متعلق معلومات حاصل کیں ۔
دریں اثنا علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ علاقےمیں صاف پانی کے پلانٹ کی ضرورت تھی اور اس ضرورت کو الخدمت نے پورا کر دیا ہے ۔ان شااللہ یہاں کے مکیں اس سے بھرپور استفادہ کریں گے ،انہوں نے اس کاوش پر الخدمت سے اظہار تشکر کیا ۔




































