
لاہور /کوئٹہ /اسلام آباد/پشاور کراچی ( نمائندگان رنگ نو ) ملک بھر کی مارکیٹوں میں عیدالفطر کی خریداری کا عمل جاری ہے ،آج بروز منگل چاند رات ہونے کا امکان ہے
،گزشتہ روز مارکیٹوں میں خریداری کیلئے رش دیکھا گیا ،خواتین کی بڑی تعداد کراچی ،کوئٹہ ،پشاور ،ملتان، اسلام آباد اور پشاور سمیت دیگر شہروں کی چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں خریداری کرتے نظر آئی ۔
خواتین اپنے اور بچوں کے ملبوسات کے ساتھ ساتھ میچنگ کی چوڑیاں بھی خریدتی ہوئی نظر آئیں،ان کا کہنا ہے تمام خریداری کر لی ہے،مگر چوڑیوں کے بغیر ان کی عید ادھوری ہے ،لہٰذا وہ میچنگ کی چوڑیاں خرید رہی ہیں ۔میچنگ کی چوڑیاں خرینے والوں میں لڑکیاں اور چھوٹی بچیاں بھی پیش پیش ہیں ۔

مارکیٹوں میں بچے اپنے پسند کے جوتے خرید رہے ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ کپڑے خرید لیے ہیں ،اب جوتوں کی باری ہے ،بعض بچے سینڈ لز،بعض بچیاں کھسے اور بعض لڑکے کھیڑیاں پسند کررہے ہیں ،کئی بچوں نے پینٹ شرٹ کے ساتھ جوتے بھی پسند zکیے ہیں ۔
خواتین مصنوعی جیولری میں بھی دلچسپی لے رہی ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ اچھا لگنا پر انسان کی خواہش ہے ،زیوارات مہنگے ہیں ،اسی لیے مصنوعی جیولری خواہش پوری کرنے کیلئے بہترین ہے ،انہو ں نے کہا کہ چوڑیاں اور جیولری خواتین کی کمزوری ہیں ۔

ملک بھر میں آج عید الفطرکاچاند نظرآنے کا امکان ہے، تاہم خریداری اب بھی عروج پر ہے اور یہ چاند رات میں رات گئے خرایداری کا سلسلہ جاری رہے گا ۔لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے ہر چیز مہنگی فروخت کی جا رہی ہے ،جس سے قوت خرید متاثر ہوئی ہے ،مگر عید منانا بھی ضروری ہے ،اسی لیے خریداری کم کرکے عید الفطر کی خوشیوں میں شریک ہو رہے ہیں ۔





































