
کراچی ( رپورٹ : محمد سعاد) عید الفطر اپنوں میں منانے کیلئے لوگ آبائی علاقوں کو روانہ ہو رہے ہیں ،کراچی ریلوے اسٹیشنز پر لوگوں کا شدید رش دیکھنے میں آرہا ہے
،کراچی شہر جسے پاکستان کا دبئی کہا جاتا ہے ،لاکھوں لوگ یہاں حصول رزق کیلئے آتے ہیں ،عید قریب آتے ہی اپنے آبائی شہروں کو روانہ ہوگئے ہیں ۔
بہت سے لوگ ٹرین سے سفر کر رہے ہیں جبکہ بہت سے لوگ بسوں کے ذریعے اپنے علاقوں کو روانہ ہوئے ہیں ۔اس سلسلے میں محکمہ ریلوے نے عید الفطر پر عید اسپےشل ٹرینوں کا بھی آغاز کیا ہے تاکہ لوگ کسی تکلیف کے بغیر اپنے علاقوں میں جا سکیں ۔
ادھر بس سے سفر کرنے والوں کا کہنا ہے کہ وہ عید منانے ہرسال اپنے علاقوں کو جاتے ہیں ،مگر کرائے اس بار بھی بڑھا دیئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس کا نوٹس لینے والا کوئی نہیں ہوتا ،اس کا اثر ہماری جیب پر پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ عید منانے آبائی گھر جارہے ہیں ۔





































