
کراچی (نمائندہ رنگ نو ) یوسی چیئرمین فاروق اعظم فرحان سہیل کے زیر نگرانی شادمان پارک 14بی میں شجرکاری مہم کا اہتمام
کیا گیا جس میں انہوں نےاہل محلہ کے ساتھ مل کر پودے لگائے۔اس موقع پرفرحان سہیل کا کہنا تھا کہدرخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ،آپ کی آج کی شجرکاری آنے والی نسل کے لیے سایہ رحمتہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی نسلوں کو محفوظ کرنا ہے، اپنے علاقے کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کر نا ہے، شہر کراچی کو سرسبزوشاداب بنانا ہے ، شجرکاری پر ایل محلہ نے یوسی چیئرمین فرحان سہیل سے اظہار تشکر کیا اور ان کی اس کاوش کو سراہا ۔





































