
کراچی ( نمائندہ رنگ نو )جشن آزادی پاکستان کےموقع پرجے آئی یوتھ کی جانب سے علاقہ فاروق اعظم شادمان ٹاؤن میں
خواتین اور بچوں کے لیےآزادی فیسٹیول منعقد کیا گیا،جس میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
فیسٹیول میں مختلف اشیاء کےاسٹالز بھی لگائے گئے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔اس فیسٹیول کو منعقد کرنے کا اصل مقصد قیام پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا جس کے لیے بچوں اور نوجوان لڑکیوں کے درمیان کوئز ملی نغمے اور تقاریر کے مقابلے کروائے گے جس میں انہوں نےبڑی دلچسپی سے بھر پور حصہ لیا ۔
اس پروگرام میں معزز بزرگ خاتون کنیز فاطمہ کومہمان خصوصی کےطور پرمدعو کیا گیا، ان کہنا تھا کہ قیام پاکستان کے وقت میں نو سال کی تھی۔ میں آج کی نسل کو یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ یہ آزاد وطن خدا کی دی ہوئی ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ یہ آزادی برصغیرکے مسلمانوں نے اپنی جان اور مال قربان کر کے حاصل کی ہے ۔آپ اپنے آزاد وطن کی قدر کریں ۔اپنے ملک میں دین کے نفاذ کے لیے زیادہ سے زیادہ اقدامات کریں۔ پروگرام کے اختتام پر علاقہ فاروق اعظم شادمان ٹاؤن کی ناظمہ وجہیہ سلمان نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔





































