
کراچی (نمائندہ رنگ نو)سیکرٹری محکمہ بحالی برائے خصوصی افراد سندھ طحہٰ احمد فاروقی ،ڈاکٹر عمران یوسف اور دیگر
ٹرانسفارمیشن چلڈرن ری ہیبلی ٹیشن سینٹر کراچی کا دورہ کیا،اس موقع پر جشن آزادی پاکستان کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے طحہ احمد فاروقی نے کہاکہ خصوصی افراد معاشرے کا حصہ ہیں ۔ ان کے ساتھ جشن آزادی منائیں ۔۔ خصوصی افراد کی بحالی اولین ترجیح ہے ۔ خصوصی افراد کا وطن سے محبت کا جذبہ قابل تحسین ہے ۔ آج یہاں آ کر بہت خوشی ہوئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سے محبت اور اس کی ترقی میں ہم سب کا اہم کردار ہے ۔سب مل کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ،پاکستان ہماری پہچان ہے ، پاکستان سے ہمیں پیار ہے ۔





































