
کراچی ( ویب ڈیسک)کراچی میں جندول قومی اتحاد کے جانب سے سے جشن ِ آزادی کی تقریب منائی گئی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام
پاک سے ہوا جس کے بعد پرچم کشائی بھی کی گئی تقریب میں سیاسی سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب سے جندول قومی اتحاد کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن پاکستانیوں کیلئے الله کی نعمت ہے یہ وہ دن ہے کہ جس دن پاکستان وجود میں آیا جس پر جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔
جندول قومی اتحاد کے صدر حاجی حلیم خان نے کہا کہ آج کے دن پاکستان معرض وجود میں آیااورآج کے دن ہم مکمل آزاد ہوئے اور مسلمانوں نے سکون کا سانس لیا اس دن کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے اس دن ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیاں دی جو کہ قابلِ ستائش ہیں۔
حاجی حلیم خان نے کہا کہ قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،انتشار پھلانے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ تقریب کے اختتام پر ملکِ خداداد کا صدقہ بھی نکالا گیا۔۔





































