
کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) پاک امن ویلفیئر ایسوسی ایشن کےچیئرمین سعید احمدبیگ نے کہا کہ رمضان المبارک میں ایک ہزار سے زائد مستحق افراد میں
راشن تقسیم کردیا ہے۔ حکومت مستحق افراد کی مالی مدد کرے۔
مخیر افراد کے تعاون اور اپنی مددآپ کے تحت سرجانی ٹاﺅن روزی گوٹھ، خدا کی بستی، لیاری،گلشن سرجانی و دیگر پسماندہ علاقوں میں عوام کے پاس روزگار اور روزہ رکھنے کیلئے اجناس نہیں ہیں، پاکستان بیت المال کے تعاون سے چار سو سے زائد افراد میں افطاری بکس تقسیم کئے گئے اور روزہ کھلوایا گیا۔
سعید بیگ کا مزید کہنا تھا کہ اپنی مدد آپ کےتحت روزانہ دفتر کےباہرمسافروں کا روزہ کھلوایا جاتا ہے۔حکومت رمضان بچت بازاروں کو مزید فعال کرے۔دائرہ کار مزید بڑھایا جائے تاکہ کم آمدنی والے افراد کو بھی روزہ داری کے دوران مناسب قیمتوں پر ضروری اشیاءدستیاب ہوں
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیاکہ حکومت رمضان میں ناجائز منافع خوری اورذخیرہ اندوزی کےخلاف ٹھوس اقدامات کرےاوران افراد کوعبرتناک سزائیں دے جو عوام کی مشکلات کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ضرورت سے زیادہ خریداری کرنے سے گریز کریں اور معقول مقدار میں اشیاءخریدیں تاکہ مارکیٹ میں قیمتوں کا توازن برقرار رہے اور دوسروں کے لیے بھی چیزیں دستیاب ہوں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اس مہینے میں اپنے انفرادی فرائض کو بہتر طریقےسےادا کرنے کی توفیق دے ۔





































