
اسلام آباد( ویب ڈیسک)صدرآصف علی زرداری کی جانب سےہمدرد یونیورسٹی کی چانسلر،صدر ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان اورچیئرپرسن ہمدرد پاکستان محترمہ
سعدیہ راشد کوپاکستان میں تعلیم، صحت اورسماجی کاموں میں ان کی شاندارخدمات پر ہلال امتیاز کےایوارڈسےنوازاگیا ۔
محترمہ سعدیہ راشد نے اپنے کیریئر میں بےشمار سماجی اورتعلیمی منصوبوں کی سرپرستی کی ہے اور پاکستان کےمختلف شعبوں میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ ایوارڈ کی تقریب میں متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی اور محترمہ سعدیہ کی خدمات کا اعتراف کیا۔ان کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ پورے پاکستان کےلیے ایک قابل فخر لمحہ ہے۔





































