
ٹنڈومحمدخان (ویب ڈیسک)ٹنڈو محمدخان میں خاتون ڈاکٹر کی غفلت اور لاپروائی نے خاتون اور اس کے بچے کی زندگی خطرے میں ڈال دی۔
ڈاکٹر مریضہ کے جڑواں بچوں سے لاعلم نکلی جس سے ایک بچہ جاں بحق ہو گیا، خاتون ڈاکٹر کی غفلت کی انتہا نے جڑواں بچوں میں سے ایک کو پیٹ میں ہی چھوڑ دیا،ڈیلیوری کے بعد مریضہ کی حالت بگڑنے پر دوسرے بچے کا 75 دن بعد میڈیکل رپورٹس سے پتا چلا تو خاتون کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کیا گیا ،جہاں نجی اسپتال میں دوسرے بچے کا پتہ چلا۔
خاتون کا تشویشناک حالت میں کراچی کے نجی اسپتال میں دوسرا آپریشن کیا گیا اور بچے کو نکالا گیا۔ متاثرہ خاتون کے والد نے کہا کہ لیڈی ڈاکٹر کی غفلت کی وجہ سے بیٹی عمر بھر کیلئے معذور ہو گئی ہے۔ لیڈی ڈاکٹر امبرین کھٹی نے جان کر غفلت برتی۔ڈی ایچ او ڈاکٹر صادق میمن نے معاملے کی تحقیقات کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین تحریری شکایت دیں تو انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔





































