
کراچی(رپورٹ: قرۃ العین صدیقی )عیدکی خوشیوں میں مزید رنگ بھرتےہوئےکراچی کی خواتین نےعید کی تیاریوں
کے بعد مہندی لگوا کر اپنےعیدکی خوشیوں کودوبالا کردیا۔ شہر بھر کےمختلف بیوٹی پارلرز اور گھروں میں مہندی کی محفلیں سجی ہوئی تھیں، جہاں خواتین نے رنگین اور منفرد ڈیزائنز کے ساتھ اپنی خوبصورتی میں اضافہ کیا۔
مہندی لگانے کے عمل نےعید کی تیاریوں کوایک خاص رونق دے دی اورخواتین نے اس موقع پراپنےعزیز و اقارب کے ساتھ خوشگوار وقت گزارا۔ مہندی کے روایتی ڈیزائنز کے علاوہ جدید اور منفرد ڈیزائنز بھی دیکھنے کو ملے، جنہوں نے خواتین کواپنے جذبات اور عید کی خوشیوں کو بیان کرنے کا موقع فراہم کیا۔
کراچی کی خواتین نے اس موقع پر عید کی تیاریوں کےساتھ ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنایاکہ وہ اپنےروایتی ثقافت کو برقرار رکھتے ہوئے عید کی خوشیوں میں شریک ہوں۔ مہندی کی خوشبو اوررنگین ڈیزائنز نےعید کی رات کو یادگار بنا دیا۔
پاکستان بھر میں عید کی خوشیوں کا آغاز ہوچکا ہےاورکراچی میں خواتین نےاپنی عید کی تیاریوں کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے مہندی کا رنگ اپنی زندگیوں میں بکھیر لیا ہے۔





































