
کراچی (ویب ڈیسک)کراچی والوں کیلئےعید کی تعطیلات کے دوران گیس کی فراہمی کے حوالے سےسوئی سدرن گیس
کمپنی (ایس ایس جی سی) نےشیڈول جاری کردیا ۔
شیڈول کے مطابق چاند رات سمیت عید کے تینوں دن رات 12 بجے کے بعد گیس کی سپلائی معطل رہے گی۔ تاہم، رات 12 بجے تک گیس پورے پریشر کے ساتھ دستیاب ہوگی۔
ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ تمام گیس والوز مقررہ وقت تک مکمل پریشر کے ساتھ کھول دیے جائیں گے تاکہ صارفین کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔





































