
کراچی(رنگ نو ڈیسک) اپنی منفرد شناخت رکھنےوالی اردو ویب سائٹ "رنگ نو" نے پاکستان اور دنیا بھر میں
موجود اپنے قارئین، ناظرین اورعالم اسلام کو عید الفطرکی خوشیوں بھری مبارکباد پیش کی ہے۔
رنگ نو کی ٹیم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید الفطرمسلمانوں کے لیے تشکر ، خوشی اور فلاح کا پیغام لاتی ہےاور یہ دن ہمیں آپس میں محبت، بھائی چارے اور یکجہتی کا سبق دیتا ہے۔
"رنگ نو" نے اپنے پیغام میں دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کی عبادات کو قبول کرے اور دنیا بھر میں امن، خوشحالی اور سلامتی کے دروازے کھولے۔
سرپرست اعلی ٰ رنگ نوپروفیسرسعید حسن قادری،نگران اعلیٰ ڈاکٹررانا خالد محمودقیصر،سی ای اورنگ نوزین صدیقی نےرنگ نو کے قارئین وناظرین کو عید کی مبارکباد پیش کی ہےاوراپیل کی ہےکی عید کےموقع پر مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کوبھی اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھا جائےاورمظلوم فلسطینیوں کی آزادی کیلئے بھی دعا کی جائے ۔





































