اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک میں مہنگائی کی شرح 21.3فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے
۔ وفاقی ادارہ شماریات نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کر دیئے، اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں مہنگائی میں 13.8فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 19.8فیصد دیکھا گیا ہے۔
دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 23.6بڑھی ہے۔ جاری اعدا و شمار کے مطابق ا یک سال میں سب سے زیادہ پیاز کی قیمت میں 175فیصد اضافہ ہوا ہے، ٹماٹر 149 اورخوردنی تیل وگھی 88فیصد مہنگے ہوئے۔ دال مسور 74،چنے 65،پھل 41اورچکن 34فیصد مہنگا ہوا۔ گندم 30،سبزیاں 27،دال چنا 27فیصد مہنگی ہوئی۔
پٹرول کی قیمت 99.44فیصد،بجلی کے چارجز 35،لیکوڈ ہائیڈرو کاربن 63فیصد مہنگے ہوئے۔ ایک سال میں دال مونگ 15فیصد،چینی 10اورگڑ ایک فیصد سستا ہوا۔