کراچی ( نمائندہ رنگ نو)سینئر صحافی وچیف ایڈیٹر رنگ نو ڈاٹ کام زین صدیقی اور ان کےساتھی کو مسلح ملزمان نےلوٹ لیا۔ واقعہ کے مطابق وہ بدھ کی
صبح 11 بجے جمشید روڈ ہر واقع اے ٹی ایم سے رقم نکال کر نکلے تھے جوںہی موٹرسائیکل پر گلی میں داخل ہو ئے تو تعاقب کر کے پیچھے آنے والے دوالگ الگ موٹرسائیکلوں سوار ملزمان نے انہیں روکا اور مصرف ترین گلی میں اسلحہ کے زور پر نقدی وضروری کاغذات سے محروم کر دیا ۔متعلہ تھانے کو واقعہ کی درخواست دیدے گئی ۔
رائٹرزفورم پاکستان ،رنگ نورائٹرز کلب اورمجلس یادگار ایوب قادری نےواقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہےاور اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہریوں کو ڈاکوؤں کےرحم وکرم پر چھوڑدیا گیا ہے،کوئی شہری محفوظ نہیں ۔حکام لوٹ مار کے خلاف سخت اقدامات کریں ۔