
کراچی (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کراچی میں 2 سے5 جولائی تک موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا سسٹم کل سے ملک میں داخل ہوگا۔ بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے ہوائیں مشرقی سندھ میں 2 جولائی سے داخل ہونے کا امکان ہے،جس سےجس سے 2 جولائی کی رات سے تیزبارش متوقع ہے۔بارش سے قبل گردآلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔جامشورو تھرپارکر،عمرکوٹ،سانگھڑ،بدین، میرپورخاص،دادو،ٹھٹھہ میں 2سے5جولائی تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے موسلادھار بارش سے کراچی اور حیدرآباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نشیبی علاقے زیرآب آسکتے ہیں۔ بارش کا سسٹم 5 جولائی تک رہے گا ۔




































