
کراچی( نزہت ریاض /حریم ادب ) جماعت اسلامی خواتین ناظم آباد کےتحت مقامی بینکوئٹ میں "خواتین فیسٹیول "منعقد کیا گیا ۔
امیرجماعت کراچی نعیم الرحمٰن مہمان خصوصی تھے۔فیسٹیول میں خواتین ،بچیوں اوربچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے فیسٹیول میں خواتین سے خطاب میں کراچی کی موجودہ حالت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات میں ترازو کے نشان پر ووٹ دینے کی اہمیت کو واضع کیا۔
اس موقع پر خواتین کے سوالوں کے جواب بھی انتہائی تسلی بخش انداز میں دیئے۔ بعد ازاں فیسٹیول میں موجود بچوں کی بڑی تعداد حافظ نعیم الرحمٰن کے گرد امڈ آئی،بچوں نے ان کے ساتھ سلفیاں بنائیں۔امیرجماعت اسلامی بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔
اس موقع پر تمام خواتین کی مشروب سے تواضع کی گئی۔ فیسٹیول میں خواتین کی دلچسپی سے متعلق اشیا کے اسٹالز بھی لگائے،جن میں کتب ،عبایا ،اسکارف ،کھانوں ،جیولری، میک اپ سمیت دیگر اشیاء کے اسٹالز شامل تھے، جہاں ارزاں قیمتوں میں خواتیں نے اپنے ذوق و شوق کے مطابق خریداری کی ۔ فیسٹیول کا اختتام دعا پر ہوا۔




































