
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پولیو کیسز کی تعداد بھی برھنے لگی، 8 ماہ کے بچے میں پولیووائرس کی تصدیق،رواں برس پولیو کے تمام
کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیں، متاثرہ بچوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔میر علی سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔
جمعہ کو وزارت صحت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ 8 ماہ کے بچے میں پولیووائرس کی تصدیق ہوئی ہے،متاثرہ بچے کا تعلق شمالی وزیرستان، میر علی یونین کونسل 7 سے ہے ۔
ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ رواں برس تمام کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیں۔میر علی سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 8 ہوگئی ہے متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد 11 ہے۔
وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ وائرس کو محدود رکھنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں، پولیو کے خاتمہ کے لئے ملک بھر سے تعاون کی ضرورت ہے، تمام والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطروں کو یقینی بنائیں-




































