اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت نے عیدالاضحی پر سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا ہے ۔ وزیرِ اعظم شہاز شریف کی منظوری سے کابینہ ڈویژن
نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیےگئے نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 5 دن کھلے رہنے والے دفاتر جہاں ہفتے اور اتوار کو تعطیل ہوتی ہے وہاں جمعرات 29 اور جمعہ 30 جون کو چھٹی ہو گی۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 6 دن کھلے رہنے والے دفاتر میں جہاں اتوار کی ہفتہ وار تعطیل ہوتی ہے۔ وہاں جمعرات 29 جون سے ہفتہ یکم جولائی تک چھٹی ہو گی۔ سرکاری ملازمین اتوار سمیت چارچھٹیوں کے بعد پیر 3 جولائی کو دفاتر پہنچیں گے۔پاکستان میں عید 29 جون 10 ذوالحج کو منائی جائے گی۔