
ڈسکہ(ویب ڈیسک)ڈسکہ کے نجی ہسپتال میں خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
خاتون اوراس کا شوہر 5 سال بعد صاحب اولاد ہونےپر خوشی سے نہال ہوگئے۔
ڈسکہ کی رہائشی خاتون کی پانچ سال قبل نواحی موضع بن باجوہ میں شادی ہوئی۔ دونوں میاں بیوی پانچ سال سےاولاد کی نعمت کو ترس رہے تھے کہ اللہ پاک نے خصوصی کرم کیا اور گزشتہ روز انہیں 5بچوں سے نواز دیا .
ڈسکہ کے نجی ہسپتال میں خاتون نے5 بچوں کو جنم دیا.ان میں تین بیٹے اور دوبیٹیاں ہیں جو الحمدللہ صحت مند ہیں اور خوراک لے رہے ہیں۔ 5 سال بعد اولاد کی نعمت ملنے پر میاں بیوی اور ان کے اہل خانہ خوشی سے نہال ہیں اور انہوں نے اللہ پاک کا شکر ادا کیا ہے۔




































