
لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کونشتر ہسپتال ملتان کی چھت پر لاشیں پھینکنے کے واقعہ کی ابتدائی انکوائری رپورٹ پیش
کردی گئی ۔وزیراعلیٰ نے کی ہدایت پر غفلت کے ذمہ دار نشتر ہسپتال کے 3 ڈاکٹرز، 3 ملازمین اور متعلقہ تھانوں کے 2 ایس ایچ اوز معطل جبکہ شعبہ اناٹومی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر مریم اشرف، ڈیموسٹیٹر ڈاکٹر عبدالوہاب اور ڈیموسٹیٹر ڈاکٹر سیرت عباس کو عہدوں سے ہٹانے کا حکمدے دیاگیا ہے۔
زیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں نشتر ہسپتال ملتان واقعہ پر رپورٹ وزیر اعلی کو پیش کی گئی ۔ نکوائری رپورٹ کی روشنی میں نشتر ہسپتال ملتان کے واقعہ پر وزیر اعلی نے سخت ایکشن لے لیا ۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر غفلت کے ذمہ دار نشتر ہسپتال کے 3 ڈاکٹرز، 3 ملازمین اور متعلقہ تھانوں کے 2 ایس ایچ اوز معطل کردیے گئے ۔
وزیراعلیٰ نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے شعبہ اناٹومی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر مریم اشرف، ڈیموسٹیٹر ڈاکٹر عبدالوہاب اور ڈیموسٹیٹر ڈاکٹر سیرت عباس کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ایس ایچ اوتھانہ شاہ رکن عالم کالونی عمر فاروق اور ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی سعید سیال بھی معطل کردئیے گئے ۔
نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے ملازمین غلام عباس، محمد سجاد ناصر اور عبدالرﺅف کو بھی معطل کردیا گیا ،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت بھی کارروائی کا حکم دیا ہے ۔وزیراعلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ کسی بھی صورت میں لاشوں کے ساتھ ایسا برتاو¿ قبول نہیں۔اس گھناو¿نے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔دین اسلام میں لاشوں کی تجہیز و تدفین کی تعلیمات بالکل واضح ہیں، چودھری پرویز الٰہی لاشیں چھت پر پھینک کر غیر انسانی فعل کا ارتکاب کیا گیا ہے ۔لاشوں کی بے حرمتی کا واقعہ ناقابل برداشت ہے۔




































