
اسلام آباد(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ،فوٹو فائل)پاکستان میں پولیو وائرس کا ایک اور نیا کیس سامنے آگیاپاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 68 ہو گئی۔
68واں پولیو وائرس کا کیس ڈی آئی خان سے سامنے آیا ہے پولیو حکام کی جانب سے بھی نئے کیس کی تصدیق کردی گئی ، رواں سال یہ ڈی آئی خان سے دسواں کیس ہے، جو سامنے آیا ہے۔
بلوچستان میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 27 ہے۔ سندھ میں پولیو متاثرہ مریضوں کی تعداد 19 ، کے پی کے میں بھی 20اسلام آباد اور پنجاب میں بھی ایک ایک بچے میں پولیو کے مرض کی تصدیق ہوئی ہے۔





































