
کراچی(ویب ڈیسک )توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروباری مراکز کے اوقات کار محدود کرنے کا
نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بازار، تجارتی مراکز رات 9 بجے بند کردیے جائیں گے،تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے توانائی بچانے کے لئے کاروباری سرگرمیاں محدود کرنے کے لئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،تمام بازار سپر ڈپارٹمنٹل اسٹور اور شاپنگ مال رات 9 بجے بند کر دیے جائیں گے۔
اسپتال ،میڈیکل اسٹور ،لیبارٹریز ،پیٹرول پمپ ،سی این جی اسٹیشن ،بیکری ،دودھ کی دکانیں ،آل انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی ،کال سینٹر ،کمرشل ایمبولینس سروس،ٹائر شاپ ، بس اڈے ،سبزی منڈی کو اس نوٹیفیکیشن حاصل ہوگا ،جبکہ نوٹیفیکیشن کے مطابق شادی ہال ،بینکوئٹ، اور دیگر پروگرام رات ساڑھے دس بجے تک بند کر دیے جائیں گے،جبکہ ہوٹل ،ریسٹورنٹ ،کافی شاپ،کلب، جیم، سینما ہاو¿س،تھیٹر کو رات ساڑھے 11بجے بند کرنا لازمی ہوگا۔




































