
لاہور(شوبز ڈیسک ) کئی فلموں میں لازوال کردار ادا کرنے والے اداکار محمد علی کو ہم سے بچھڑے 13 برس بیت گئے مگر ان کی یادیں آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ
ہیں۔شہنشاہ جذبات کے نام سے شہرت پانے والے محمد علی اداکاری کے دوران کردار میں اس قدر ڈوب جاتے کہ حقیقت کا گمان ہوتا تھا۔ 277 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے محمد علی کو اپنی آواز کے اتار چڑھاؤ پر مکمل عبورحاصل تھا ۔
محمد علی پاکستان فلم انڈسٹری میں عہد کا درجہ رکھتے تھے۔ انہوں نے جاندار اداکاری ، مکالموں کی ادائیگی میں کمال مہارت سے طویل عرصے تک پاکستان فلم انڈسٹری پر راج کیا۔
محمد علی نے معروف اداکارہ زیبا سے شادی کی اور علی زیب کی یہ جوڑی فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جانے لگی ۔محمد علی آج اپنے مداحوں میں موجود نہیں لیکن ان کی یادیں اور ان کا فن تادیرزندہ رہے گا۔




































