
کراچی(شوبز ڈیسک )پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی احد رضا میر اورسجل علی کو بین الاقوامی ویب سائٹ ’بز ایشیا‘ پر بہترین جوڑی
کے لیے نامزد کر لیا گیا ۔بین الاقوامی ویب سائٹ بز ایشیا نے پہلی بارآن لائن ایوارڈ 2019 ء کی نامزدگیوں کی فہرست جاری کی ہے،جس میں پاکستان سے بہترین جوڑی کے لیے ڈرامہ ’آنگن‘ سے بے حد مقبولیت حاصل کرنے والے احد رضا میر اور سجل علی کو نامزد کیا گیا ہے۔
بز ایشیا نے فہرست میں اْن با صلاحیت اداکاروں، گلوکاروں اور چینلز کو چْنا ہے جنہوں نے اپنے بہترین کام کی وجہ سے ایشیا بھر میں نام کمایا ہے۔
بہترین گلوکار وں کی فہرست میں بھی بھارتی گلوکاروں کے ساتھ پاکستانی گلوکارعاطف اسلم کو بھی نامزدکیا گیا ہے جبکہ بہترین چینلز کی فہرست میں پاکستان کے دو چینلز جیو ٹی وی اور ہم ٹی وی کو نامزد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ووٹ دینے کا عمل آن لائن 31 مارچ 2019تک جاری رہے گا اور نتائج کا اعلان رواں سال اپریل میں کیا جائے گا۔




































