
انبالہ(رنگ ِنوڈاٹ کام )پاکستانی پنجاب کے شہر سیالکوٹ کی 27 سالہ لڑکی نے بھارت
جاکر سکھ لڑکے سے شادی کرلی۔ اس مقصد کیلئے 27سالہ کرن سرجیت نے تنہا بھارت کا سفر کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن سرجیت اکیلی بھارتی ریاست ہریانہ کےشہر انبالہ پہنچی تھیں جہاں انہوں نے 33 سالہ لڑکے پروند سنگھ سے شادی کی۔دولہاپروندر سنگھ نے بتایا کہ ان کی اور کرن سرجیت کی ملاقات 2014 میں اس وقت ہوئی تھی جب وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ بھارتی پنجاب میں گھومنے کے لیے آئی تھیں۔

دونوں کی شادی ٹیپلا گاؤں سکھ مذہبی روایات کے تحت انجام پائی۔پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن نے کرن سرجیت کو ے 45 دن کاویزاجاری کیا تھا۔دونوں کی شادی 2016 میں ہونی تھی، تاہم مختلف وجوہات کی بناء پر اس میں تاخیر ہوئی۔دولہا پروندر سنگھ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پاکستان میں شادی کرنے کے لیے پاکستانی ہائی کمیشن کو درخواست بھی دی تھی، جسے مسترد کردیا گیا تھا۔




































