
کراچی( رنگ نوڈاٹ کام )پی سی بی نے گلوکار ذوہیب حسن کو پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں گانے کیلئے مدعو کرلیا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 17 مارچ کو پی سی بی نے گلوکار زوہیب حسن کو پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں مدعو کرلیا ہے۔ ذوہیب حسن اختتامی تقریب میں گانا گائیں گے۔
ذوہیب حسن نے ٹوئٹر پرلکھا کہ وہ بہت خوش ہیں اوراپنی مرحوم بہن نازیہ حسن کو خراج عقیدت پیش کرینگے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں آئمہ بیگ اور شجاع حیدر نے تیری میری دوستی اور ڈسکو دیوانے گانے گائے تھے، جس پر ذوہیب حسن نے قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔




































